0
Tuesday 20 Aug 2013 23:06

بلوچستان میں ضمنی انتخابات کیلئے 28 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار

بلوچستان میں ضمنی انتخابات کیلئے 28 پولنگ اسٹیشنز انتہائی حساس قرار

اسلام ٹائمز۔ ملک بھر کی طرح بلوچستان میں بھی قومی اسمبلی کی ایک جبکہ صوبائی اسمبلی کی 3 نشستوں پر 22 اگست کو ضمنی انتخابات ہو رہے ہیں۔ جس کے لئے تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ 21 اگست کی شب سے انتخابی مہم ختم ہوگئی ہے۔ 22 اگست کو 9 بجے پولنگ کا آغاز ہوگا۔ جو شام 4 بجے تک بغیر کسی وفقے کے جاری رہے گی۔ قومی اسمبلی کی ایک اور صوبائی اسمبلی کی 3 نشستوں پر 40 کے قریب امیدوار حصہ لے رہے ہیں۔ الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 351 پولنگ اسٹیشنوں پر بیلٹ پیپروں کو پہنچانے کا کام مکمل کرلیا ہے۔ انتخابات میں کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کے لئے فوج، ایف سی، پولیس، لیویز اور بلوچستان کانسٹیبلری کے تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

223 پولنگ اسٹیشنز کو حساس جبکہ ایک سو 28 کو انتہائی حساس قرار دیا گیا ہے۔ حلقہ این اے 262 پر پشتونخوا میپ کے عبدالقہار ودان جبکہ جے یو آئی اور اے این پی کے مشترکہ امیدوار حافظ شیر علی کے درمیان سخت مقابلے کا امکان ہے۔ یہ نشست پشتونخوا میپ کے چیئرمین محمود خان اچکزئی نے خالی کی تھی۔ حلقہ پی بی 29 سے عام انتخابات میں حصہ لینے والے مسلم لیگ (ن) کے امیدوار میر عبدالغفور لہڑی کی ڈگری جعلی ثابت ہونے کے بعد سپریم کورٹ کے حکم سے انہیں نااہل قرار دیا تھا۔ جبکہ صوبائی اسمبلی کی نشست پر سابقہ وزیراعلٰی بلوچستان میر جان یوسف کے صاحبزادے میر جام کمال نے کامیابی حاصل کی تھی اور قومی اسمبلی کی نشست وہ جیت گئے تھے۔ تاہم انہوں نے صوبائی اسمبلی کی نشست خالی کر دی تھی۔ اب اس نشست پر میر جام یوسف کے بھانجے پرنس احمد علی بلوچ انتخابات میں حصہ لے رہے ہیں۔

خبر کا کوڈ : 294300
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش