0
Tuesday 27 Aug 2013 23:53

غیر ملکی اشاروں پر فوج کو کراچی میں الجھانے کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی، آفاق احمد

غیر ملکی اشاروں پر فوج کو کراچی میں الجھانے کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی، آفاق احمد
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے چیئرمین آفاق احمد نے کہا ہے کہ سرحدوں پر بھارتی جارحیت کی وجہ سے پیدا ہونے والی کشیدگی پر پاکستان بھر کی عوام میں اضطراب کی کیفیت ہے، ایسی صورت میں دانستہ طور پر کراچی کے حالات خراب کئے جا رہے ہیں۔ سرحدوں پر کشیدگی کے وقت کراچی میں فوج بلانے کا مطالبہ نامناسب ہے۔ جو جماعت فوجی آپریشن کے خدشات پر زمین آسمان ایک کرتی رہی ہے آج کراچی میں فوج بلانے کا مطالبہ کر رہی ہے۔ اپنے ایک بیان میں آفاق احمد نے کہا کہ غیر ملکی اشاروں پر ملکی افواج کو کراچی میں الجھانے کی سازش کبھی کامیاب نہیں ہوگی۔
 
آفاق احمد نے کہاکہ قیام امن کے لئے فوج بلانے والے اپنے مسلح ونگ ختم کرنے کا اعلان کرکے دہشت گردوں کی سرپرستی بند کر دیں تو امن خود قائم ہو جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس میں سیاسی بنیادوں پر بھرتی کئے جانے والے اور کرپٹ لوگ بھی ہیں اس کا مقصد یہ نہیں کہ پورے ادارے کو ناکام اور نااہل قرار دے دیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پولیس کو سیاسی اثر سے آزاد کرکے انھیں ان کی ذمہ داریاں نبھانے دی جائیں تو کراچی میں قیام امن کے لئے شاید رینجرز کی بھی ضرورت نہ پڑے۔
خبر کا کوڈ : 296177
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش