0
Friday 30 Aug 2013 16:34

متحدہ کو ایک بار پھر دہشت گرد قرار دینے کی سازشیں ہورہی ہیں، فیصل سبزواری

متحدہ کو ایک بار پھر دہشت گرد قرار دینے کی سازشیں ہورہی ہیں، فیصل سبزواری
اسلام ٹائمز۔ متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فیصل سبزواری نے کہا ہے کہ مہاجر ری پبلکن آرمی کا نام پہلی بار سنا ہے اور متحدہ کو ایک بار پھر دہشت گرد قرار دینے کی سازشیں ہورہی ہیں۔ سندھ اسمبلی کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران قائد حزب اختلاف فیصل سبزواری نے کہا کہ 2 روز قبل صوبائی حکومت نے انتہائی مطلوب افراد کی ایک فہرست پیش کی تھی جس میں ایم کیو ایم کے کارکنان اور رہنماوں کے نام شامل کئے گئے ہیں، جبکہ فہرست میں کسی بھی بھتہ خور، منشیات فروش اور لینڈ مافیا کے کارندے کا نام شامل نہیں، جو ایک غیر منصفانہ سوچ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کا نام بھی فہرست میں شامل ہے، اگر میری گرفتاری سے کراچی میں امن قائم ہوسکتا ہے تو مجھے بھی گرفتار کرلیا جائے۔

فیصل سبزواری نے کہا کہ ہم نے خود مہاجر ری پبلکن آرمی کا نام پہلی بار سنا ہے، متحدہ کو ایک بار پھر دہشت گرد قرار دینے کی سازشیں ہورہی ہیں، دہشت گردی کا الزام لاکھوں ووٹرزکی توہین کے مترادف ہے، ہم عدالتوں کا دروازہ کھٹکھٹائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ حقائق سے ہٹ کر اداروں اورحکام کی جانب سے عدالت میں مہاجر ری پبلکن رپورٹ جمع کروائی گئی جس پر صرف افسوس کیا جاسکتا ہے، قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جانب سے کارکنوں کا ماورائے عدالت قتل بھی معمول کی بات ہے، ہم چاہتے ہیں کہ فوج شہر میں آئے اور قیام امن کو مکمن بنائے۔
خبر کا کوڈ : 297016
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش