0
Thursday 1 Jul 2010 13:34

بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ 33 بے گناہ کشمیری شہید کر دیے،رپورٹ

بھارتی فوج نے گزشتہ ماہ 33 بے گناہ کشمیری شہید کر دیے،رپورٹ
سری نگر:اسلام ٹائمز-جنگ نیوز کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فوجیوں نے اپنی ریاستی دہشت گردی کی جاری کارروائیوں کے دوران گزشتہ ماہ جون میں چار بچوں سمیت 33 بے گناہ کشمیریوں کو شہید کر دیا۔کشمیر میڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ان شہادتوں کے نتیجے میں دو خواتین بیوہ اور چار بچے یتیم ہوئے۔
اس عرصے کے دوران بھارتی فوجیوں کی طرف سے پر امن مظاہرین پرفائرنگ اور آنسو گیس کی شیلنگ سے 572افراد زخمی ہوئے،جن میں سے اکثر شدید زخمی تھے۔228 افراد کو گرفتار کیا گیا،جن میں بیشتر حریت رہنما اور کارکن تھے۔اس عرصہ کے دوران بھارتی فوجیوں نے آٹھ خواتین کی بے حرمتی کی، جبکہ مارٹر گولوں کی شیلنگ سے 16 رہائشی مکانات تباہ کر دیے۔دریں اثنا قابض انتظامیہ کی جانب سے مقبوضہ وادی کے علاقوں سرینگر،سوپور،بارہمولہ،اسلام آباد سمیت دیگر شہروں میں بھارتی ریاستی دہشت گردی کے خلاف مظاہروں کو روکنے کے لیے کرفیو کا نفاذ تاحال جاری ہے۔

خبر کا کوڈ : 29735
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش