0
Sunday 1 Sep 2013 20:33

شام امریکہ اور اسرائیل کیلئے قبرستان ثابت ہوگا، علامہ عبدالخالق اسدی

شام امریکہ اور اسرائیل کیلئے قبرستان ثابت ہوگا، علامہ عبدالخالق اسدی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پنجاب کے سیکرٹری جنرل علامہ عبدالخالق اسدی نے صوبائی سیکرٹریٹ میں مرکزی اجتماع دفاع وطن کنونشن کیلئے بلائے گئے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شام پر امریکی ممکنہ جارحیت کی بھرپور مذمت کرتے ہیں، عراق اور افغانستان میں بھی امریکی دعوے جھوٹے ثابت ہوئے تھے، آج پھر یہود و نصاریٰ سرزمین شام کیخلاف سازشوں میں مصروف ہیں، شام میں امریکی ممکنہ جارحیت کیخلاف پوری پاکستانی قوم متحد ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم حکومت پاکستان سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنا کردار ادا کرے، انشاءاللہ شام امریکہ اور اسرائیل کیلئے قبرستان ثابت ہوگا، نام نہاد سپر طاقتیں شام پر حملے کے ذریعے اپنے زوال کی طرف بڑھ رہی ہیں۔ علامہ اسدی کا کہنا تھا کہ 8 ستمبر کو اسلام آباد میں منعقدہ دفاع وطن کنونشن میں لاکھوں فرزندان اسلام شریک ہونگے، بانیان پاکستان، وارثان پاکستان کا یہ اجتماع پھر سے اس عزم کا اظہار کریں گے کہ پاکستان ہم نے ہی بنایا تھا اور انشاءاللہ اس کو بچانے کیلئے ہم اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرنے سے دریغ نہیں کریں گے۔
خبر کا کوڈ : 297636
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش