0
Sunday 1 Sep 2013 19:06

امریکہ، شام پر طاقت کے استعمال سے گریز اور مسئلے کا پرامن حل تلاش کرے، پاکستان

امریکہ، شام پر طاقت کے استعمال سے گریز اور مسئلے کا پرامن حل تلاش کرے، پاکستان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان نے شام پر امریکی صدر کے حملے کے اعلان کی مخالفت کر دی۔ ترجمان دفتر خارجہ کہتے ہیں کہ طاقت کے استعمال سے گریز کرکے مسئلے کا پرامن حل تلاش کیا جائے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان اعزاز چوہدری نے کہا کہ پاکستان شام پر امریکی حملے کی بھرپور مذمت کرتا ہے۔ شام پر طاقت کے استعمال کی بجائے مسئلے کا پرامن حل تلاش کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تمام فریقین بات چیت کے ذریعے مسئلے کا حل تلاش کریں اور امریکہ اقوام متحدہ کی کیمیائی ہتھیاروں سے متعلق رپورٹ آنے تک طاقت کے استعمال سے گریز کرے۔ انہوں نے مزید کہا کہ شام پر امریکی حملے سے ہمسایہ ممالک کی خود مختاری کو بھی خطرات لاحق ہوسکتے ہیں، مسئلے کا بات چیت کے ذریعے موثر حل نکالا جائے۔
خبر کا کوڈ : 297613
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش