0
Monday 2 Sep 2013 19:51
کوئی ریاستی جبر ہمارے ارادوں کو متزلزل نہیں کر سکتا، اعجاز شاہ

نظام بدلنے کیلئے ایک کروڑ افراد کا ہدف حاصل کر کے دم لیں گے، منصور قاسم

نظام بدلنے کیلئے ایک کروڑ افراد کا ہدف حاصل کر کے دم لیں گے، منصور قاسم
اسلام ٹائمز۔ منہاج القرآن یوتھ لیگ راولپنڈی کے صدر منصور قاسم نے کہا ہے کہ ڈاکٹر طاہر القادری کی جدوجہد نے ان استحصالی طبقات کو بے نقاب کر دیا ہے جن کی لوٹ مار کی وجہ سے آج نوجوان نسل بیروزگاری کی آگ میں جل رہی ہے۔ کارکنان کا نظم و ضبط اور عزم وحوصلہ ضرب المثل بن چکا۔ لانگ مارچ للکار تھی وار نہ تھا۔ میدان عمل میں نکل آئے ہیں نظام بدلنے کیلئے ایک سال میں ایک کروڑ افراد کا ہدف حاصل کر کے دم لیں گے۔ دنیاء کو دکھا دیں گے کہ پرامن لوگوں کی طاقت کیا ہوتی ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمیٹی چوک کے ایک مقامی ہوٹل میں منعقدہ یوتھ کنونشن کے سینکڑوں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

عمر ممتاز جنرل سیکرٹری منہاج القرآن یوتھ لیگ نے اپنے خطاب میں کارکنان پر زور دیا کہ اپنے اپنے علاقوں میں ایک ایک نوجوان تک پہنچ کر اسے نظام کی قباحتوں سے آگاہ کریں۔ ظلم وستم انتہاء کو پہنچ چکا، اب انقلاب اس دھرتی کا مقدر ہے۔ یہ انشاءاللہ ہمارے ہاتھوں ہی بپاہوگا۔ سابق صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ ضلع راولپنڈی سید اعجاز شاہ نے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یزیدی نظام کے محافظ سن لیں کہ ہم کربلا والوں کے غلام ہیں، کوئی ریاستی جبر ہمارے ارادوں کو متزلزل نہیں کر سکتا۔ لوگ مایوس ہونے کی بجائے ہمارا ساتھ دیں۔ آزادی کے شہیدوں کا لہو رائیگاں نہیں ہونے دیں گے۔ کنونشن سے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے دیگر راہنماؤں وسیم خٹک، قاضی مجیب، حسن روف اور بلال ممتاز نے بھی خطاب کیا۔ کنونشن کے آخر میں میں مینار پاکستان لاہور کے تاریخ ساز جلسے، لانگ مارچ اور اسلام آباد دھرنے کے دوران اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے کارکنان میں اسناد بھی تقسیم کی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 297906
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش