0
Wednesday 4 Sep 2013 08:49

ایم ڈبلیو ایم یوتھ ونگ کا قافلہ 8 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے کنونشن کے لیے ملتان سے روانہ

ایم ڈبلیو ایم یوتھ ونگ کا قافلہ 8 ستمبر کو اسلام آباد میں ہونے والے کنونشن کے لیے ملتان سے روانہ
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کے مرکزی رہنما وسیکرٹری اُمورجوان سید فضل عباس نقوی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ شہید قائد علامہ عارف حسین الحسینی (رہ) کی 25ویں برسی کے موقع پر اسلام آباد پریڈ گرائونڈ میں منعقدہ ملک گیر قومی اجتماع بعنوان دفاع وطن کنونشن میں پاکستان کے طول و عرض سے مائیں، بہنیں، بزرگ، بچے اور خصوصا جوان اپنی بھرپور شرکت سے پاکستان دشمن قوتوں کو مایوس کردیں گے۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے 8 ستمبر کو ہونے والے کنونشن کے انتظامات کے حوالے ملتان سے ایک قافلے کو اسلام آباد روانہ کرتے ہوئے کیا۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ اجتماع قومی و ملی تاریخ میں سنہری الفاظ میں لکھا جائے گا۔ پاکستان اور عالم اسلام کے روز بدلتے سیاسی، معاشرتی اور جغرافیائی حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ پوری ملت اپنی بیداری کا ثبوت دیتے ہوئے دفاع وطن کنونشن میں زیادہ سے زیادہ شرکت کر ے۔ اس موقع پر نو جوانوں کی بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے اسلام آباد میں منعقدہ اجتماع میں اپنی بھرپور شرکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ ہم انشااللہ نہ صرف دفاع وطن کنونشن میں شرکت کریں گے بلکہ اس اجتماع میں رضاکارانہ طور پر خدمات بھی انجام دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 298353
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش