0
Thursday 12 Sep 2013 00:01

شام، جنگی جرائم کے حوالے سے فریقین نے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے، اقوام متحدہ

شام، جنگی جرائم کے حوالے سے فریقین نے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے، اقوام متحدہ
اسلام ٹائمز۔ شام میں ڈھائی سال سے جاری کشیدگی کی وجہ سے اب تک ایک لاکھ سے زیادہ ہلاکتیں ہوچکی ہیں۔ شام میں انسانی حقوق سے متعلق اقوام متحدہ کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق تمام فریق جنگی جرائم اور انسانیت کے خلاف جرائم کے مرتکب ہیں۔ جنگی جرائم کے حوالے سے کسی فریق نے کوئی کسر نہیں چھوڑی ہے۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بڑے پیمانے پر تشدد اور ریپ یعنی جنسی استحصال کے واقعات پیش آرہے ہیں۔ مذکورہ رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ حکومتی افواج نے کلسٹر بموں کا استعمال کیا ہے، جبکہ باغی افواج لوگوں پر الزام عائد کرکے صفائی کا موقع دئے بغیر ہی انہیں قتل کر رہی ہیں۔

ادھر امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ شام کے خلاف فوجی کارروائی کے ووٹ کو مؤخر کردیا گیا ہے کیونکہ امریکہ چاہتا ہے کہ شام کو اپنے کیمیائی ہتھیاروں کو تباہ کرنے پر آمادہ کرنے کے لئے روس کے ساتھ کام کرے۔ تاہم انہوں نے یہ بھی کہا کہ سفارت کاری کی ناکامی کی صورت میں وہ شام کے خلاف فوجی کارروائی کی آپشن محفوظ رکھتا ہے۔ امریکی صدر نے منگل کو ٹیلی ویژن پر اپنے خطاب میں کہا کہ امریکی قوم جنگوں سے تنگ آچکی ہے۔ انھوں نے عوام کو یہ یقین دہانی کروائی کہ شام پر زمینی حملہ نہیں کیا جائے گا اور نہ ہی وہاں افغانستان کی طرح لمبے عرصے تک کارروائی ہوگی۔

رپورٹ میں اقوام متحدہ کے تفتیش کاروں نے عندیہ ظاہر کیا ہے کہ انکے پاس ان افراد کے ناموں کی طویل فہرست موجود ہے جنہوں نے جنگی جرائم کئے ہیں، چنانچہ ان کو انصاف کے کٹہرے تک لایا جانا چاہیے۔ یہ رپورٹ ایک ایسے وقت سامنے آئی ہے جب امریکی حکام کے مطابق وزیرِ خارجہ جان کیری جمعرات کو اپنے روسی ہم منصب سرگئی لاوروف سے ملاقات کر رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 300954
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش