0
Wednesday 18 Sep 2013 19:24

اسکردو کے متعدد اساتذہ کو اپنے علاقوں کے اسکولوں میں ڈیوٹی کا حکم

اسکردو کے متعدد اساتذہ کو اپنے علاقوں کے اسکولوں میں ڈیوٹی کا حکم
اسلام ٹائمز۔ سیکرٹری تعلیم گلگت بلتستان کے احکامات پر عمل درآمد شروع، متعدد اساتذہ کو ایل پی سی والے اسٹیشنوں پر ڈیپیوٹ کرنے کے تحریری آرڈرز جاری کردیئے گئے۔ میڈیا میں آنے والی خبروں کے بعد سیکرٹری ایجوکیشن نے بلتستان ریجن کا تفصیلی دورہ کیا تھا اور اس موقع پر انہیں معلوم ہوا کہ بلتستان ریجن خصوصاً اسکردو شہر کے اسکولوں میں اساتذہ کی تعداد کتنی ہے اور کتنے اساتذہ کن اسٹیشنوں کے عوض گھر کے نزدیک بیٹھ کر تنخواہیں وصول کر رہے ہیں۔ انہوں نے دورے کے بعد ایل پی سی کے مطابق اساتذہ کی تعیناتی کے احکامات جاری کئے ہیں۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی کئی مرتبہ بھی اسی نوعیت کے احکامات جاری کئے گئے تھے لیکن سیاسی پریشر اور کرپشن مافیا کے ہاتھوں سیکرٹری تعلیم تک مجبور تھے۔ اس بار نئی حکومت کی آمد آمد کے ساتھ محکمہ تعلیم سیمت دیگر اداروں میں کرپشن کے خلاف کاروائیاں قابل تعریف ہے۔ اب دیکھنا یہ ہے کہ صوبائی انتظامیہ کب تک کرپشن مافیا سے مقابلہ کر سکتی ہے۔
خبر کا کوڈ : 301959
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش