0
Monday 16 Sep 2013 06:04

علامہ غلام رضا نقوی کی رہائی کے لیے آج لاہور ہائیکورٹ کے سامنے دھرنا دیا جائے گا

علامہ غلام رضا نقوی کی رہائی کے لیے آج لاہور ہائیکورٹ کے سامنے دھرنا دیا جائے گا
اسلام ٹائمز۔ اسیرملت جعفریہ علامہ سید غلام رضا نقوی کی رہائی کے لیے آج صبح 10 بجے سے لاہور ہائیکورٹ کے سامنے دھرنا دیا جائے گا۔ دھرنے میں لاہور سمیت سیالکوٹ، جھنگ، خانیوال، احمد پور سیال، ملتان، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور دیگر علاقوں سے ایک کثیر تعداد شرکت کرے گی۔ شیعہ موومنٹ پاکستان کے رہنما ڈاکٹر غلام رضا جعفری نے کہا کہ اسیر ملت جعفریہ کی رہائی کے لیے ہمارا پُرامن دھرنا ہوگا اگر انتظامیہ نے کوئی رُکاوٹ ڈالی تو پورا لاہور جام کردیں گے۔ واضح رہے کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان نے اسلام آباد میں ہونے والے دفاع وطن کنونشن میں علامہ غلام رضا نقوی کی رہائی کے لیے دیے جانے والے دھرنے کی مکمل حمایت کا اعلان کرتے ہوئے کارکنان سے شرکت کی اپیل کی تھی۔ اس کے علاوہ پاکستان کی دیگر جماعتوں نے بھی آج سے لاہور ہائیکورٹ کے سامنے دیے جانے والے دھرنے کی حمایت کا اعلان کر رکھا ہے۔
خبر کا کوڈ : 302129
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش