0
Wednesday 18 Sep 2013 18:19

افغانستان، فائرنگ سے الیکشن کمیشن کا عہدیدار ہلاک

افغانستان، فائرنگ سے الیکشن کمیشن کا عہدیدار ہلاک
اسلام ٹائمز۔ صوبہ قندوز کے الیکشن کمیشن کے سربراہ امان اللہ امان کو بدھ کی صبح موٹر سائیکل پر سوار مسلح شخص نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔افغانستان میں عہدیداروں نے بتایا کہ ایک مسلح شخص نے ملک کے مشرقی صوبے کے الیکشن کمیشن کے سربراہ کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا۔ صوبہ قندوز میں امان اللہ امان اپنی مارکیٹ کے دوکانداروں سے کرایہ وصول کر رہے تھے کہ موٹر سائیکل پر سوار شخص نے اُنھیں نشانہ بنایا۔عہدیداروں نے بتایا کہ امان اللہ کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اُنھوں نے دم توڑا۔طالبان نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے۔افغانستان میں آئندہ صدارتی انتخابات اور صوبائی کونسل کی نشستوں کے لئے ہونے والے انتخابات کی تیاریوں کے سلسلے میں باضابطہ ضروری کارروائی الیکشن کمیشن نے رواں ہفتے کے اوائل ہی میں شروع کی تھی۔یہ انتخابات پانچ اپریل کو ہونے ہیں اور ملک سے نیٹو افواج کے انخلا کے تناظر میں انھیں انتہائی اہم قرار دیا جا رہا ہے۔


خبر کا کوڈ : 303018
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش