0
Friday 4 Oct 2013 11:23

اسرائیلی دباؤ مسترد، امریکہ کا ایران کیساتھ مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ

اسرائیلی دباؤ مسترد، امریکہ کا ایران کیساتھ مذاکرات جاری رکھنے کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ امریکہ نے اسرائیلی دباؤ کو مسترد کرتے ہوئے ایران کے ساتھ مذاکرات کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری اور وزیر دفاع چک ہیگل نے کہا ہے کہ ایرانی جوہری پروگرام پر ایرانی قیادت کے ساتھ مذاکرات کیلئے پیش رفت ہوئی ہے۔ جمعرات کو جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امریکی وزراء نے کہا کہ صدر بارک اوباما نے ایرانی صدر ڈاکٹر حسن روحانی کے ساتھ جو کچھ طے کیا ہے اس پر ہم عمل کرنے کے پابند ہیں کیونکہ یہ سفارتی آداب کی توہین ہوگی کہ ہم مذاکرات سے پیچھے ہٹ جائیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق اسرائیل نے امریکہ سے  کہا ہے کہ ایران کے ساتھ مذاکرات میں الجھنے کے بجائے سخت ایکشن لیا جائے کیونکہ ایران مذاکرات کی آڑ میں وقت نکالنا چاہتا ہے۔ امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ ایران کے ساتھ مذاکرات کرنا ضروری ہیں۔ اگر ایران نے جوہری پروگرام میں شفافیت ثابت نہ کی تو پھر ہی ایکشن کا سوچا جائے گا۔ چک ہیگل نے کہا کہ ایران کے وعدوں کو پرکھنا چاہتے ہیں۔ 
خبر کا کوڈ : 308016
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش