0
Saturday 5 Oct 2013 01:53

اسلام آباد، ایم ڈبلیو ایم کا پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ

اسلام آباد، ایم ڈبلیو ایم کا پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف احتجاجی مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح اسلام آباد میں بھی پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے نرخوں میں اضافے کیخلاف مجلس وحدت مسلمین ضلع اسلام آباد کے زیراہتمام نیشنل پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ مظاہرے میں لوگوں کی بڑی تعداد شریک تھی جو پیٹرولیم اور بجلی کی قیمتوں میں حالیہ اضافے کیخلاف نعرے بلند کر رہے تھے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کے مسائل حل کرنے میں مکمل طور پر ناکام ہوچکی ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات اور بجلی کے نرخوں میں اضافہ عوام کے ساتھ ظلم کے مترادف ہے۔ پہلے ہی لوگوں کی قوت خرید ختم ہوچکی ہے اوپر سے نرخوں میں اضافہ کرکے عوام پر پیٹرول بم گرا دیا گیا ہے۔ مقررین کا کہنا تھا کہ غریب عوام کے چولہے بچھ رہے ہیں تو حکمرانوں کے بینک بیلنس میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے۔ حکومت عوام کے مسائل کے حل کی طرف توجہ دینے کے بجائے آئے روز تیل اور بجلی کی قیمتیں بڑھا کر مہنگائی میں اضافہ کر رہی ہے۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم ملک میں آئی ایم ایف کا ایجنڈا مسترد کرتے ہیں اور حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ اپنے اس ظالمانہ فیصلے کو فوراً واپس لے۔ رہنماؤں نے پی آئی اے، ریلوے اور پاکستان اسٹیل مل سمیت 32 قومی اداروں کی نجکاری کیے فیصلے کی بھی شدید مذمت کی۔ مقررین کا کہنا تھا کہ لگتا ہے کہ نوازشریف کو پاکستان بیچنے کا مینڈیٹ ملا ہے۔ قومی اداروں کی کارکردگی بہتر بنانے کے بجائے انہیں فروخت کرنے کا سلسلہ جاری و ساری ہے۔
خبر کا کوڈ : 308260
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش