0
Sunday 6 Oct 2013 10:20

پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات محض ملاقات ہی ہے، لیاقت بلوچ

پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات محض ملاقات ہی ہے، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاک بھارت وزرائے اعظم کی ملاقات محض ملاقات ہی ہے۔ منموہن سنگھ بھارتی تاریخ کے کمزور ترین وزیراعظم ہیں۔ نوازشریف بحیثیت وزیراعظم بڑا سیاسی سکور کرنا چاہتے ہیں لیکن بھارتی فوج اور متعصب ہندو نوکر شاہی دونوں اطراف میں تمام امیدوں، تمنائوں اور خواہشات کا خون کر دیتی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ وزیراعظم نوازشریف اچھی طرح نوٹ کر لیں کہ مسئلہ کشمیر کے حل اور کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیئے بغیر کوئی پائیدار امن نہیں لاسکتا۔ خوابوں اور خواہشات پر حکمت عملی بنانے کی بجائے مسلمہ کشمیر پالیسی بحال کی جائے اور آزاد و خود مختار ملک کی حیثیت سے اپنی قومی پالیسی ترتیب دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ جب تک امریکہ خطہ میں رہے گا، امن کے ہر عمل کو سبوتاژ کرے گا۔ صوبہ خیبر پی کے میں دہشتگردی، تخریب کاری کی تازہ لہر کا اصل ہدف پرامن حل کو ری ٹریک کرناہے۔
خبر کا کوڈ : 308556
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش