0
Monday 7 Oct 2013 23:49

ملتان، جماعت اسلامی کے زیراہتمام مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات وبجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہرہ

ملتان، جماعت اسلامی کے زیراہتمام مہنگائی، پٹرولیم مصنوعات وبجلی، گیس کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف مظاہرہ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی ضلع ملتان کے زیر اہتمام مہنگائی، بیروزگاری، بدامنی اور پٹرولیم مصنوعات وبجلی، گیس کی قیمتوں اور جی ایس ٹی میں اضافے کے خلاف امیر ضلع میاں آصف محمود اخوانی، ڈاکٹر خالد رشید، شیخ منظور الہی، مولانا عبدالرزاق، مزدور رہنما صوفی صدیق، کنور محمد صدیق کی قیادت میں چوک گھنٹہ گھر سے احتجای ریلی نکالی گئی جو بعدازاں مظاہرے کی شکل اختیار کر گئی۔ مظاہرین نے جماعت اسلامی کے کلمہ طیبہ والے پرچم، بینرز اور کتبے اُٹھا رکھے تھے جن پر بڑھتی ہوئی مہنگائی، بجلی، گیس، پٹرول وڈیزل اور جی ایس ٹی میں اضافے کیخلاف نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے زبردست نعری بازی کی۔ زرداری نواز بھائی بائی قوم کی شامت آئی ہائے مہنگائی ہائے مہنگائی نواز کی حکومت آئی ودیگر نعرے لگائے۔ مظاہرے کی وجہ سے کچہری چوک جانے والی ٹریفک کیلئے راستہ بند تھا جس کیلئے ٹریفک کی روانی کیلئے متبادل روٹ کا استعمال کیا گیا۔ 

امیر جماعت اسلامی ضلع ملتان میاں آصف محمود اخوانی نے مظاہرین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکومت جب سے آئی ہے عوام پر مسلسل مہنگائی کے ڈرون حملے گرا رہی ہے۔ سپریم کورٹ کے حکم پر بجلی کے نرخوں میں ظالمانہ اضافے کو واپس لینے کے ساتھ ہی آئی ایم ایف کے حکم پر ضروریات زندگی کی اشیاء پر جنرل سیلز ٹیکس میں اضافہ کردیا گیا جو ایک ظالمانہ فیصلہ ہے سیلز ٹیکس سے مہنگائی میں مزید اضافہ ہوگاجو ایک ظالمانہ فیصلہ ہے، سیلز ٹیکس سے مہنگائی کا ایک نیا طوفان آئے گا۔ پہلے ہی استعمال کی بنیادی اشیاء عوام کی پہنچ سے دور ہیں حکومت زرداری کی ہو یا نوازشریف کی پالیسی عالمی طاقتوں کی چل رہی ہے جو کام پر ویز مشرف اور زرداری نے اپنے11سالہ دور اقتدار میں نہ کرسکے وہ میاں صاحب اپنے چار ماہ کے دور اقتدار میں کردیا۔ عوام کی چیخیں نکلوا دی ہیں۔ عوام جنہوں نے میاں نواز شریف کو انتخابی وعدوں پر اعتبار کرتے ہوئے جھولیاں بھر بھر کر ووٹ دیئے تھے آج وہ جھولیاں اُٹھا اُٹھا کر بد دعائیں دے رہے ہیں۔
خبر کا کوڈ : 309119
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش