0
Tuesday 8 Oct 2013 21:10

نواز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، طالبان سے مذاکرات پر تبادلہ خیال

نواز شریف سے مولانا فضل الرحمان کی ملاقات، طالبان سے مذاکرات پر تبادلہ خیال
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف سے جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے ملاقات کی ہے جس میں طالبان سے باقاعدہ مذاکراتی عمل شروع کرنے پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ ذرائع کے مطابق طے شدہ شیڈول سے ہٹ کر ہونے والی دونوں رہنماؤں کی ملاقات میں کراچی، بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں امن و امان کی صورتحال پر بھی غور کیا گیا، اس موقع پر وزیراعظم نے دورہ امریکہ کے حوالے سے مولانا فضل الرحمان کو اعتماد میں لیا، جبکہ مولانا فضل الرحمن نے طالبان سے مذاکرات پر لیڈر شپ کے اتفاق کو خوش آئند قرار دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 309429
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب