0
Friday 11 Oct 2013 01:25

پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط اقتصادی رشتے وقت کی اہم ترین ضرورت ہیں، لیاقت بلوچ

پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط اقتصادی رشتے وقت کی اہم ترین ضرورت ہیں، لیاقت بلوچ
اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان کے سیکرٹری جنرل لیاقت بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان اور ایران کے درمیان مضبوط اقتصادی رشتے وقت کی اہم ترین ضرورت ہیں۔ پاکستان، ایران، سعودی عرب، ترکی کا عالم اسلام کے مسائل پر یکسو ہونا امت کے لیے ناگزیر ہے۔ ملتان میڈیا سنٹر سے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور میں ایرانی قونصل جنرل محمد حسین بنی اسعدی سے ملاقات کے دوران کیا۔ لیاقت بلوچ کا مزید کہنا تھا کہ ایران پاکستان کا ہمسایہ ملک ہی نہیں بلکہ اسلام، روایات اور دوستی کے گہرے رشتوں میں جڑے ہوئے ہیں۔ خطہ میں بدامنی کے لیے ایران اور پاکستان کی دشمن قوتیں حالات کی خرابی کے لیے دہشتگردی اور تخریب کاری کرا رہی ہیں۔ ایران میں اسلامی انقلاب کا استحکام استعماری قوتوں کے لیے پریشانی کا باعث ہے۔ بھارت اور اسرائیل امریکہ اور یورپ کی آشیر باد سے ایٹمی صلاحیت رکھ سکتے ہیں تو اپنے تحفظ، توانائی بحران کے حل اور خطہ میں امن و سلامتی کے لیے ایران اور پاکستان کو اس حق سے محروم نہیں کیا جاسکتا۔ امریکہ اور یورپ کی ایران کے خلاف یکطرفہ معاشی پابندیوں کے اقدامات تعصب اور اسلام دشمنی کا شاخسانہ ہیں۔
خبر کا کوڈ : 310168
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش