0
Sunday 13 Oct 2013 00:01

ملک کا مستقبل جمہوریت میں ہی ہے، نوازشریف

ملک کا مستقبل جمہوریت میں ہی ہے، نوازشریف
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ ملک کا مستقبل جمہوریت میں ہی ہے اور پاکستانی عوام جمہوری اداروں کو مضبوط دیکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی مفادات کا مکمل تحفظ کیا جائے گا، بارہ اکتوبر کے موقع پر وزیراعظم ہاؤس سے جاری بیان میں وزیراعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ جمہوریت پاکستان کا مستقبل ہے، اپنے بیان میں وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاکستانی عوام نے بار بار جمہوریت کے حق میں فیصلہ دیا۔ عوامی رائے کو کسی صورت نظرانداز نہیں کیا جا سکتا اور جمہوریت ہی پاکستان کا مستقبل ہے۔ نواز شریف نے کہا کہ اس میں کوئی شبہ نہیں کہ ملک میں جمہوریت کی جڑیں مضبوط ہو رہی ہیں اور یہ پھل پھول رہی ہے۔ انہوں نے عوام کے ساتھ مل کر جمہوریت کو مضبوط کرنے کا عزم ظاہر کیا ہے۔

دیگر ذرائع کے مطابق، وزیراعظم نوازشریف نے کہا ہے کہ جمہوریت ہی پاکستان کا مستقبل ہے، پاکستانی عوام کی مرضی کیخلاف اب کوئی اقدام نہیں اٹھایا جا سکتا، عوام اور آئین کے تحفظ کیلئے منتخب پارلیمنٹ، آزاد عدلیہ اور متحرک میڈیا موجود ہیں۔ 12اکتوبر کے موقع پر اپنے پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ عوام کے ساتھ مل کر جمہوریت کو مضبوط کریں گے، ملک میں اب صرف آئین کی حکمرانی ہو گی، آئین کے تحت عوامی تشخص کی آزادی اورحفاظت کو یقینی بنائیں گے۔

خبر کا کوڈ : 310623
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش