0
Sunday 13 Oct 2013 14:05

امریکہ نادہندہ ہوگیا تو خطرناک نتائج برآمد ہونگے، عالمی بینک کا انتباہ

امریکہ نادہندہ ہوگیا تو خطرناک نتائج برآمد ہونگے، عالمی بینک کا انتباہ
اسلام ٹائمز۔ قرض کی حد میں اضافے پر امریکی کانگریس میں اتفاق نہ ہوسکا، ادھر عالمی بینک نے خبردار کیا ہے کہ امریکہ بجٹ اور قرضوں کی ادائیگی کے بحران کے باعث خطرناک صورتحال کی طرف جا رہا ہے، بحران کو نہیں روکا گیا تو ترقی پذیر ممالک پر تباہ کن اثرات مرتب ہوں گے۔ واشنگٹن میں عالمی بینک اور عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے اجلاس کے اختتام پر ورلڈ بینک کے سربراہ جم یونگ کم نے کہا کہ امریکہ میں قرضوں کی ادائیگی کے بحران نے امریکی اور عالمی معیشت کو خطرے سے دوچار کر دیا ہے۔ امریکہ میں 16.7 کھرب ڈالر قرضے کی ادائیگی کی ڈیڈلائن 5 دن بعد ختم ہو رہی ہے۔ اس عرصے میں قرض کی حد کے اختیارات میں اضافہ نہ کیا گیا تو امریکہ نادہندہ بھی ہوسکتا ہے۔ عالمی بینک کے سربراہ نے اس صورتحال کو انتہائی خطرناک قرار دیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ نادہندہ قرار پایا تو یہ ترقی پذیر ممالک ہی نہیں بلکہ ترقی یافتہ معیشتوں کے لیے بھی تباہ کن ہوسکتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 310808
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش