0
Monday 14 Oct 2013 21:15

بلوچستان کابینہ کے 11 وزراء نے حلف اُٹھا لیا

بلوچستان کابینہ کے 11 وزراء نے حلف اُٹھا لیا

اسلام ٹائمز۔ گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی نے بلوچستان کابینہ کے 11 وزراء سے پیر کی شام کو گورنر ہاؤس کے سبزہ زار پر ایک سادہ و پروقار تقریب میں حلف لیا۔ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعلٰی بلوچستان ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ، سینئر صوبائی وزیر نواب ثناء اللہ زہری، صوبائی وزیر نواب محمد خان شاہوانی، چیف سیکرٹری بلوچستان بابر یعقوب فتح محمد اور دیگر اعلٰی حکام موجود تھے۔ مسلم لیگ (ن) کے جن پانچ وزراء نے حلف لیا، ان میں مسلم لیگ (ن) کے نوابزادہ چنگیز مری، میر سرفراز ڈومکی، اظہار کھوسو، میر سرفراز بگٹی اور مسلم لیگ (ق) کے صوبائی صدر رکن صوبائی اسمبلی شیخ جعفرخان مندوخیل شامل ہیں جبکہ پشتونخواملی عوامی پارٹی کے رکن صوبائی اسمبلی ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، مصطفی ترین اور نواب ایاز خان جوگیزئی شامل ہے۔ نیشنل پارٹی کے رحمت بلوچ، سردار اسلم بزنجو اور مجیب الرحمن محمد حسنی شامل ہے۔ اس طرح 11 وزراء کے حلف اٹھانے کے بعد بلوچستان کی کابینہ 14 وزراء پر مشتمل ہوگئی ہے۔

مشیروں اور وزراء کے محکموں کا اعلان عید کے بعد کیا جائیگا۔ حلف برداری کی تقریب میں پشتونخواملی عوامی پارٹی کے عبیداللہ بابت، نیشنل پارٹی کے خالد لانگو، اسپیکر بلوچستان صوبائی اسمبلی میر جان محمد جمالی، آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل محمد اعجاز شاہد، مسلم لیگ (ق) کے رکن صوبائی اسمبلی میر عبدالکریم نوشیروانی، مسلم لیگ (ق) کے رکن صوبائی اسمبلی امان اللہ نوتیزئی، مجلس وحدت مسلمین کے رکن صوبائی اسمبلی سید محمد رضا، مسلم لیگ (ق) کی رقیہ ہاشمی، مسلم لیگ (ن) کے رکن صوبائی اسمبلی غلام دستگیر بادینی، پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مجید اچکزئی سمیت دیگر ارکان اسمبلی کی بھاری تعداد نے شرکت کی۔

خبر کا کوڈ : 311234
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش