0
Tuesday 15 Oct 2013 20:42

کراچی پولیس نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا

کراچی پولیس نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سیکیورٹی پلان ترتیب دے دیا
اسلام ٹائمز۔ پولیس نے شہر میں کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے نمٹنے کے لئے خصوصی سیکیورٹی پلا ترتیب دے دیا ہے۔ اطلاعات کے مطابق کراچی میں عیدالاضحیٰ کے موقع پر 3 ہزار 987 مساجد، 315 امام بارگاہوں، 330 عیدگاہوں اور 270 کھلے مقامات پر نماز عید کے اجتماعات ہوں گے۔ اس موقع پر کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لئے شہر بھر میں 19 ہزار 400 سے زائد اہلکار سیکیورٹی کےفرائض انجام دیں گے جبکہ تمام صورت حال کی مانیٹرنگ کے لئے سینٹرل پولیس آفس میں آپریشن روم قائم کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب رینجرز کی بھاری نفری بھی سیکیورٹی معاملات میں پولیس کی معاونت کرے گی۔ واضح رہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر نماز عید کے اجتماعات میں دہشت گردی کے خدشات ہیں جس کی وجہ سے سیکیورٹی کو انتہائی سخت کیا جارہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 311429
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش