0
Tuesday 15 Oct 2013 11:09

عیدالضحی پر پنجاب میں دہشت گردی کا خدشہ ہے، دھمکیاں بھی مل رہی ہیں، رانا ثنا اللہ خان

عیدالضحی پر پنجاب میں دہشت گردی کا خدشہ ہے، دھمکیاں بھی مل رہی ہیں، رانا ثنا اللہ خان
اسلام ٹائمز۔ پنجاب کے وزیر قانون رانا ثناء اللہ خان نے کہا ہے کہ عید کے موقع پر دہشت گردی کے خطرات موجود ہیں ،سیکورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔ لاہور میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ عید کے موقع پر دہشت گردی کے واقعات کے خدشات موجود ہیں اور دھمکیاں بھی مل رہی ہیں، جس کے پیش نظر سیکورٹی انتظامات سخت کر دیئے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید قربان کے موقع پر موبائیل سروس بند کرنے سے متعلق کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔

ایک سوال کے جواب ان کا کہنا کہ اطلاعات تک رسائی عوام کا بنیادی حق ہے، اس حق کو بہتر بنانے کے لیے پنجاب حکومت بل کی تیاری پر کام کر رہی ہے اور نافذ شدہ آرڈیننس کی مدت ختم ہونے سے قبل ہی قانون سازی کے لیے بل پنجاب اسمبلی میں پیش کردیا جائے گا۔ انہوں نے کہاکہ قانون کو بہتر بنانے کے لیے صحافی تنظیموں بشمول پریس کونسل پاکستان سے تجاویز لی جائیں گی۔
خبر کا کوڈ : 311306
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش