0
Wednesday 16 Oct 2013 22:31

کوئلہ سکینڈل، منموہن سنگھ کو شاملِ تفتیش کیا جائے، اپوزیشن کا مطالبہ

کوئلہ سکینڈل، منموہن سنگھ کو شاملِ تفتیش کیا جائے، اپوزیشن کا مطالبہ
اسلام ٹائمز۔ بھارت میں کوئلہ بلاکز کی الاٹمنٹ کے معاملے میں حزب اختلاف (بی جے پی) نے وزیراعظم منموہن سنگھ کو شامل تفتیش کرنے کا مطالبہ کیا ہے، کوئلہ امور کے سابق سیکرٹری سی پی پاریکھ نے تفتیش کے دوران سی بی آئی کو بتایا ہے کہ کوئلہ بلاک کی الاٹمنٹ کے معاملے میں حتمی فیصلہ وزیراعظم کا تھا، لہذا ان کا نام بھی سازش میں شامل ہونا چاہیے، پی سی پاریکھ کے الزامات کے بعد بھارتیہ جنتا پارٹی نے ایک بار پھر وزیراعظم کے خلاف تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، 8 سال پہلے اوڈشا میں ہونے والے 2 کوئلہ بلاکز کی الاٹمنٹ کے معاملے میں بے ضابطگی کے الزام میں سی بی آئی نے ایک دن پہلے ہی صنعت کار کمار منگلم برلا اور پی سی پاریکھ کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 311628
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش