0
Wednesday 16 Oct 2013 22:31

عید قربان کے موقع پر حکمران امریکہ کی بجائے اللہ سے ڈرنے کا عہد کریں، صاحبزادہ حامد رضا

عید قربان کے موقع پر حکمران امریکہ کی بجائے اللہ سے ڈرنے کا عہد کریں، صاحبزادہ حامد رضا
اسلام ٹائمز۔ سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے اپنے پیغامِ عید میں کہا ہے کہ عید قربان کے موقع پر حکمران امریکہ کی بجائے اللہ سے ڈرنے کا عہد کریں اور مسلمان اللہ کے قرآن اور رسول اللہ کے فرمان کو اپنانے کا حلف اٹھائیں۔ غریب اور محروم طبقات کو بھی عید کی خوشیوں میں شامل کیا جائے۔ مسلمان اپنے اندر نیکی کا شوق اور گناہوں سے نفرت پیدا کریں اور اپنی زندگی کو قرآن و سنت کے مطابق ڈھال لیں۔ عیدالاضحی کا دن مسلمانوں کو ایثار اور قربانی کا درس دیتا ہے۔ فلسفہ قربانی کو سمجھنے اور اپنانے کی ضرورت ہے۔ عید کے موقع پر اسلام اور پاکستان سے محبت کے لیے تجدید عہد کیا جائے اور ہر پاکستانی دہشت گردی، انتہاپسندی اور فرقہ واریت کے خاتمے کا عزم کر لے۔ پاکستان کو نظامِ مصطفی(ص) کا گہوارہ بنانے کی جدوجہد تیز کی جائے۔ محبت پاکستان کے جذبوں کو پھیلانے کی ضرورت ہے۔ مسلمان اسلام کو اپنی عملی زندگی کا حصہ بنائیں اور نفرتوں کو چھوڑ کر محبتوں کا چلن اختیار کریں۔ ظالم کا راستہ روکنے اور مظلوم کا ساتھ دینے کی روش اپنانا ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 311629
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش