0
Wednesday 23 Oct 2013 20:53

کوئٹہ، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر اغواء

کوئٹہ، عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر اغواء

اسلام ٹائمز۔ صوبائی دارالحکومت کوئٹہ سے دن دیہاڑے تین نامعلوم مسلح افراد گنجان آباد علاقے سے عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر کو اغواء کرکے لے گئے۔ پولیس نے واقع کی اطلاع ملنے پر شہر کی ناکہ بندی کرکے مغوی کی تلاش شروع کردی۔ شہر کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ کے بعد دکانیں بند کرادی گئیں۔ تفصیلات کے مطابق بدھ کی صبح عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی نائب صدر سابق صوبائی صدر قبائلی رہنماء ارباب عبدالظاہر کاسی اپنے ڈرائیور کے ہمراہ اپنی گاڑی میں گھر سے روانہ ہوئے۔ جیسے ہی ان کی گاڑی پٹیل روڈ پر پہنچی تو کار میں سوار تین نامعلوم مسلح افراد نے اسلحہ کے زور پر ان کی گاڑی کو روک کر ڈرائیور کو تشدد کا نشانہ بنایا۔ اور ارباب عبدالظاہر کاسی کو گن پوائنٹ پر گاڑی سے اتار کر اپنی گاڑی میں بٹھا کر اغوا کرکے نامعلوم مقام پر لے گئے۔ واقع کی اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ڈرائیور احسان اللہ کو حراست میں لے کر گاڑی قبضے میں لے لی۔ واقع کی اطلاع ملنے پر عوامی نیشنل پارٹی کے رہنماء عبدالرشید ناصر مغوی ارباب عبدالظاہر کاسی کے صاحبزادے بھی موقع پر پہنچ گئے۔

میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے ارباب عبدالظاہر کاسی کے اغواء کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ عوام کے جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی ذمہ داری ہے۔ جن لوگوں نے انہیں اغواء کیا ہے، ان سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ انہیں چھوڑ دیں۔ کیونکہ اس طرح کے واقع سے بلوچستان میں بسنے والی قوموں کے درمیان تصادم کا خطرہ ہے۔ کیونکہ ارباب عبدالآاہر کاسی ایک سیاسی اور قبائلی رہنماء ہے اور ان کی اپنی قبائلی حیثیت ہے۔ ارباب عبدالظاہر کاسی کے صاحب زادے نے کہا کہ ہمیں کسی قسم کی کوئی دھمکی نہیں ملی۔ حکومت کی ذمہ داری تھی کہ وہ ہمیں تحفظ فراہم کرتی۔ جس میں وہ بری طرح ناکام رہی ہے۔ واقع کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔ شہر کے مختلف علاقوں میں نامعلوم افراد کی جانب سے ہوائی فائرنگ کی گئی۔ جس سے لوگوں نے دکانیں بند کردیں۔ پولیس شہر کی ناکہ بندی کرکے مغوی کی تلاش شروع کردی مزید کارروائی پولیس کررہی ہے۔

خبر کا کوڈ : 313611
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش