0
Friday 25 Oct 2013 23:50

عزادری میں رخنہ اندازی کی کوشش کی گئی تو دھرنا دیں گے، سید اعجاز نقوی

عزادری میں رخنہ اندازی کی کوشش کی گئی تو دھرنا دیں گے، سید اعجاز نقوی
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ یوتھ پاکستان تحصیل ٹیکسلا کے ناظم سید اعجاز نقوی نے کہا ہے کہ اگر پنجاب حکومت نے عزادری میں رخنہ اندازی کی کوشش کی تو جی ٹی روڈ پر دھرنا دیا جائے گا۔ ہم حکومت پنجاب کی جانب سے غیر رجسٹرڈ مجالس عزا اور جلوس پر پابندی کے فیصلے کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ ناظم جعفریہ یوتھ پاکستان تحصیل ٹیکسلا نے مزید کہا کہ اگر تحصیل ٹیکسلا میں کسی بھی جلوس و مجلس عزا کوروکنے کی کوشش کی گئی تو تمام جلوس جی ٹی روڈ پر دھرنا دیں گے۔
خبر کا کوڈ : 314260
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش