0
Sunday 27 Oct 2013 08:00

محرم الحرام، پنڈی، لاہور، ملتان، فیصل آباد کی فضائی نگرانی کا فیصلہ

محرم الحرام، پنڈی، لاہور، ملتان، فیصل آباد کی فضائی نگرانی کا فیصلہ
اسلام ٹائمز۔ محرم الحرم میں پنجاب کی سیکیورٹی انتہائی سخت کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ صوبے کے چاروں شہروں کی ہیلی کاپٹر سے نگرانی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے لاہور، راولپنڈی، ملتان اور فیصل آباد کی آرمی ہیلی کاپٹر سے فضائی نگرانی کا فیصلہ کیا ہے۔ لاہور شہر میں محرم الحرام کے جلوسوں کی سیکیورٹی یقینی بنانے کیلئے لاہور میں ایک ہزار چھ سو چالیس کیمرے نصب کئے جائیں گے جبکہ پچاس سراغ رساں کتے بھی کرائے پر حاصل کئے جائیں گے۔

محکمہ داخلہ پنجاب سے حساس اضلاع کے ڈی پی اوز سے سیکیورٹی حوالے سے مزید تفصیلات طلب کر لیں۔ علاوہ ازیں حساس اداروں نے میانوالی میں بڑے پیمانے پر دہشت گرد حملے کا خدشہ ظاہر کیا ہے۔ جبکہ جھنگ اور خانیوال میں اسلحہ پہنچائے جانے کی بھی اطلاعات دی ہیں۔ انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو مراسلہ جاری کیا گیا ہے جس میں خدشہ ظاہر کیا گیا ہے کہ شدت پسند میانوالی اور نواح میں سرکاری عمارتوں، حساس تنصیبات، پلوں او ر غیر ملکیوں کا نشانہ بنا سکتے ہیں۔ اسپیشل برانچ پنجاب کی جانب سے تخریب کاری کے 8 ممکنہ خدشات ظاہر کئے ہیں۔ ان میں اندھا دھند فائرنگ ، ریموٹ کنٹرول بم، گرینیڈیا خودکش حملے، بارود سے بھری گاڑی ٹکرانا، سبیل و نیاز میں زہر ملانا، کریکر دھماکہ سے بھگدڑ مچانے کی کوشش اور چھتوں سے تیزاب یا پتھرپھینک کر بھگدڑ مچانے کی کوشش شامل ہیں۔

ان خدشات سے پچنے کے لئے 17 نکاتی احتیاطی تدابیر جاری کی گئی ہیں ان میں مجلس و جلوس کی جگہ کی مکمل سرچنگ، ارد گرد کے خالی پلاٹ کی چیکنگ، رات کے وقت روشنی کاانتظام، متبادل ذرائع توانائی، فاصلہ پر پارکنگ، سیکیورٹی پوائنٹ، اجنبی سے سبیل یا نیاز قبول نہ کرنا، چھتوں پر سیکیورٹی افراد کی تعیناتی وغیرہ شامل ہیں۔ ادھر اسپیشل برانچ کی جانب سے مجالس و جلوسوں کے منتظمین اور رضاکاروں کی تربیت کا فیصلہ بھی کیا گیا ہے جو رواں ہفتے شروع ہو جائے گی۔
خبر کا کوڈ : 314558
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش