0
Tuesday 29 Oct 2013 21:39

پاکستان میں امن کیلئے طالبان سے مذاکرات ضروری ہیں، مائیکل سیمپل

پاکستان میں امن کیلئے طالبان سے مذاکرات ضروری ہیں، مائیکل سیمپل
اسلام ٹائمز۔ ہارورڈ یونیورسٹی آف امریکہ شعبہ سیاسیات کے پروفیسر ڈاکٹر مائیکل سیمپل نے کہا ہے کہ پاکستان اور اس خطہ میں امن کے لئے ضروری ہے کہ طالبان سے مذاکرات کر کے انہیں امن کے قیام کا ذریعہ بنایا جائے۔ ان خیالات کا اظہاراُنہوں نے بہائوالدین زکریا یونیورسٹی اسلامک ریسرچ اور شعبہ سیاسیات کے زیراہتمام'' اس خطہ میں قیام امن'' کے موضوع پر سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان اور افغانستان میں امن دنیا کے لئے بہت ضروری ہے اور اسی لئے قطر مذاکرات کا سلسلہ شروع کیا گیا ہے۔ اس سے پاکستان اور خطہ میں قیام امن کا راستہ ہموار ہو گا اور اس حوالے سے امریکہ اور دیگر عالمی طاقتیں بھی مذاکرات کی حامی ہیں۔ سیمینار سے پروفیسر ڈاکٹر ایاز محمد رانا ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم جس خطہ میں رہتے ہیں اس میں شروع ہی سے بدامنی رہی ہے اور قیام امن کے لئے عالمی طاقتوں نے کوئی جامع منصوبہ بندی نہیں کی۔ پروفیسر ڈاکٹر عبدالقدوس صہیب ڈائریکٹر اسلامک ریسرچ سنٹر نے کہا کہ قیام امن کے لئے تعلیمی سیاسی معاشی اصلاحات کی ضرورت ہے۔ سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر حمیرہ دستی، پروفیسر ڈاکٹر عذرا اصغر علی، ڈاکٹر شفیق بھٹی، ڈاکٹر بسم اللہ خان، ڈاکٹر اکرم رانا، ڈاکٹر جاوید سلیانہ سمیت طلبہ و طالبات نے شرکت کی۔
خبر کا کوڈ : 315554
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش