0
Wednesday 30 Oct 2013 14:12

امریکہ نے پاکستان کی 12 ارب فون کالز ٹیپ کیں

امریکہ نے پاکستان کی 12 ارب فون کالز ٹیپ کیں
اسلام ٹائمز۔ امریکہ کی جانب سے جاسوسی کیلئے پاکستان میں فون کالز ٹیپ کرنے کا انکشاف ہوا ہے امریکہ نے جاسوسی کے پروگرام کے تحت پاکستان کی 12 ارب کالز ٹیب کیں، کس کس کی کالز ریکارڈ ہوئیں کچھ پتہ نہیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستانی قیادت کی اہمیت بہت زیادہ تھی ان کی کالز کا ریکارڈ موصول نہیں ہوا، وزارت داخلہ و سائنس اینڈ ٹیکنالوجی وہ وزارتیں ہیں جن سے معلومات لی جا سکتی ہیں۔ گزشتہ روز ایک عرب اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ امریکہ نے جاسوسی پروگرام کے تحت پاکستان سے 12ارب کالز ریکارڈ کیں لیکن یہ نہیں بتایا کہ کالز کہاں سے اور کس کس کی ریکارڈ کی گئیں۔ اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان دنیا میں دوسرے نمبر کا واحد ملک ہے جہاں سے کالز ریکارڈ کی گئیں جبکہ افغانستان سے 21ارب فون کالز ریکارڈ کی گئیں۔ سعودی عرب سے 7 ارب، اردن سے ڈیڑھ ارب، عراق سے ساڑھے سات ارب، بھارت سے ایک ارب جبکہ ایران سے ڈیڑھ ارب سے زائد کالز ریکارڈ کی گئیں۔
خبر کا کوڈ : 315752
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش