0
Saturday 2 Nov 2013 14:48

حکیم اللہ محسود کی ہلاکت، کراچی سمیت ملک بھر میں ہائی الرٹ، طالبان کی انتقامی کاروائی کا خدشہ

حکیم اللہ محسود کی ہلاکت، کراچی سمیت ملک بھر میں ہائی الرٹ، طالبان کی انتقامی کاروائی کا خدشہ
اسلام ٹائمز۔ کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ حکیم اللہ محسود کی شمالی وزیرستان میں ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد طالبان کی طرف سے انتقامی کارروائی کے خدشے کے پیش نظر کراچی سمیت ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق حکیم اللہ محسود کے مارے جانے کے بعد اس کے ردعمل میں دہشت گردی کے واقعات ہوسکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ دہشت گرد سرکاری املاک اور اہم تنصیبات کے ساتھ ساتھ اہم شخصیات کو بھی نشانہ بناسکتے ہیں۔ اس حوالے سے ریلوے اسٹیشنز، ائیر پورٹس اور بس اڈوں کے ساتھ ساتھ دیگر عوامی مقامات کی کڑی نگرانی کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

کراچی میں سیکیورٹی خدشات کے حوالے سے ذرائع نے ایڈیشنل آئی جی کراچی شاہد حیات سے رابطہ کیا تو انہوں نے بتایا کہ کراچی پولیس کو بھی الرٹ کر دیا گیا ہے اور سیکیورٹی خدشات سے متعلق انہیں اہم ہدایات دی گئی ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کراچی میں طالبان کے زیر اثر علاقوں کی بھی کڑی نگرانی شروع کرنے کے ساتھ ساتھ وہاں کے داخلی اور خارجی راستوں پر ہر آنے جانے والے کو بھی مانیٹر کیا جارہا ہے۔ علاوہ ازیں کالعدم تحریک کے کارکنوں اور مشتبہ افراد پر کڑی نظر رکھی جا رہی ہے۔
خبر کا کوڈ : 316810
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش