0
Saturday 2 Nov 2013 21:24

قوم دہشت گردوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائے، ڈی آئی جی

قوم دہشت گردوں کیخلاف سیسہ پلائی دیوار بن جائے، ڈی آئی جی
اسلام ٹائمز۔ ڈی آئی جی آپریشنز رانا عبدالجبار نے کہا ہے کہ محرم الحرام کے دوران مجالس، جلوسوں اور عزاداروں کو ہر ممکن سیکورٹی فراہم کرنے کے لیے لاہور پولیس اپنے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لاتے ہوئے فول پروف سیکورٹی پلان تشکیل دیا ہے۔ اُنہوں نے کہا کہ دہشت گردوں، ملک دشمنوں اور سماج دشمن عناصر کے مذموم عزائم کو ناکام بنانے کے لیے فرقہ وارانہ ہم آہنگی وقت کی ضرورت ہے جس کیلئے علماء اور مشائخ کا کردار بنیاد کی حیثیت رکھتا ہے اور حب الوطنی کا یہ تقاضا ہے کہ ہم سب مل کر وطن عزیز کے دفاع کے لیے سیسہ پلائی ہوئی دیوار بن کر دہشت گردوں کی ہر کاروائی کو ناکام بنا دیں۔ ان خیالات کا اظہار اُنہوں نے مجالس کے منتظمین اور لائسنس ہولڈرز کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر علامہ سید کاظم رضا نقوی، علامہ مشتاق جعفری، حیدر علی مرزا، اجمل نقوی، خواجہ بشارت، توقیر بابا کے علاوہ بانی مجالس اور منتظمین کی بھی بھاری تعداد موجود تھی۔

ڈی آئی جی آپریشنز نے کہا کہ مذہبی منافرت پر مبنی مواد کی اشاعت اور لیٹریچر تقسیم کرنے والوں کے خلاف خصوصی مہم کا آغازکیا گیا ہے اور ایسی سرگرمیوں میں ملوث افراد کیخلاف بلا تفریق سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ اُنہوں نے کہا کہ دوران محرم علماء اور ذاکرین کو اشتعال انگیز اور مذہبی منافرت پھیلانے والی تقاریر سے گریز کرنا چاہیے، لاؤڈ سپیکر کے ناجائز استعمال کی قطعی اجازت نہیں دی جائے گی اور خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے خلاف فوری قانونی کارروائی کی جائے گی۔ رانا عبدالجبار نے اجلاس کے دوران تمام ایس پیز کو ہدایت کرتے ہوے کیا کہ وہ اپنے اپنے ڈویژن میں مجالس اور جلوسوں کی سیکورٹی کے منتظمین کیساتھ مسلسل رابطے میں رہیں۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال اس امر کی متقاضی ہے کہ ہم بطور قوم متحد ہو کر دہشت گردوں کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں اپنی قومی ذمہ داری کو پورا کرنے کیلئے ہمیں’’اپنا مسلک چھوڑو نہ اور کسی کا مسلک چھیڑو نہ‘‘ کے اصول پر عمل کرتے ہوئے فرقہ وارانہ ہم آہنگی کے لیے مل کر کام کرنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 316950
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش