0
Friday 8 Nov 2013 22:31

بلدیاتی انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں، نوابزادہ طلال بگٹی

بلدیاتی انتخابات کے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں، نوابزادہ طلال بگٹی

اسلام ٹائمز۔ جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ طلال بگٹی نے کہا ہے کہ آئندہ ماہ ہونے والے بلدیاتی انتخابات کا حال بھی 11 مئی کے عام انتخابات جیسا ہی ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ 11 مئی کے انتخابات میں عدالت عظمیٰ کے احکامات کے باوجود جے ڈبلیو پی کی قیادت کو ان کے آبائی علاقوں میں بھی آزادانہ طور پر حصہ لینے نہیں دیا گیا تھا، جس کی بنا پر جے ڈبلیو پی نے الیکشن کے بائیکاٹ کا اعلان کیا تھا۔ طلال بگٹی نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں بھی الیکشن کے بجائے سلیکشن کے ذریعے مصنوعی قیادت کو نچلی سطح پر پروان چڑھانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ حکومت نے ڈیرہ بگٹی سے بےدخل کئے گئے ڈیڑھ لاکھ بگٹیوں کو دوبارہ آباد کرنے کیلئے کوئی اقدامات نہیں کئے۔ جس کی بنا پر پارٹی نے بلوچستان میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے بائیکاٹ کا فیصلہ کیا ہے۔

خبر کا کوڈ : 319041
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش