0
Thursday 7 Nov 2013 14:58

بلوچستان نیشنل پارٹی مستونگ نے ضلعی سطح پر بلدیاتی انتخابات سے بائیکاٹ کرلیا

بلوچستان نیشنل پارٹی مستونگ نے ضلعی سطح پر بلدیاتی انتخابات سے بائیکاٹ کرلیا

اسلام ٹائمز۔ بلوچستان نیشنل پارٹی مستونگ کے مرکزی عہدیداران نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات کیلئے ایم پی اے، ایم این اے اور سرکاری مشینری استعمال کرنے، حلقہ بندیوں میں اکھاڑ پچھاڑ، سرکاری اسکیموں کے اعلانات، ٹرانسفر پوسٹنگ، مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن، اسکولوں کالجز میں امتحانات اور موسمی تغیرات نے اس بلدیاتی انتخابات کو نہ صرف مشکوک بنا دیا، بلکہ یہ پہلے سے حکومتی ایماء پر سلیکشن ہو چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی نظام جمہوریت کی پہلی سیڑھی، مگر ڈکٹیٹر شپ اور غیر جمہوری قوتوں نے اس نظام کا حلیہ بگاڑ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ انتخابات سے قبل بدترین دھاندلی کیلئے راہ ہموار کردیا گیا ہے۔ اس کی واضح مثال ضلع مستونگ میں کسی کو اپنے حلقہ یا وارڈ کا علم تک نہیں، نہ ہی انتخابی فہرستیں درست ہیں اور من پسندی کی بنیادوں پر حلقہ بندی کرکے وارڈوں میں اکھاڑ پچھاڑ کرکے یونین کونسلوں کی حیثیت ہی بگاڑ دی گئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ صوبے کے مختلف علاقوں میں آپریشن، زلزلہ متاثرین اور موسمی تغیرات کے باوجود بلدیاتی انتخابات سمجھ سے بالاتر ہیں، لہذا ہم ضلعی سطح پر ان نام نہاد بلدیاتی انتخابات سے مکمل بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہیں۔ ان تمام حقائق کے باوجود الیکشن بےمعنی ہے۔ تمام جمہوری قوتیں ان نام نہاد انتخابات کا بائیکاٹ کرکے اپنے تحفظات کو عملی جامعہ پہنائیں۔

خبر کا کوڈ : 318512
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش