0
Monday 11 Nov 2013 12:52

برما میں کئی مسلمانوں کو زندہ دفن کیا گیا، اقوا م متحدہ کی رپورٹ

برما میں کئی مسلمانوں کو زندہ دفن کیا گیا، اقوا م متحدہ کی رپورٹ
اسلام ٹائمز۔ برما میں مسلمانوں کی نسل کشی سے متعلق اقوام متحدہ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کئی مسلمانوں کو قبروں میں زندہ دفن کیا گیا۔ قتل عام میں سیکیورٹی ادارے بھی شامل رہے۔ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی تنظیم کے مطابق کئی علاقوں سے اجتماعی قبریں ملی ہیں جن میں دفن افراد کے ہاتھ اور پیر بندھے ہوئے ملے۔ رپورٹ کے مطابق ان قبروں سے 28 بچوں کی لاشیں بھی ملی ہیں۔ عینی شاہدین کے مطابق بدھ مت کے پیروکاروں نے مسلمان اکثریتی علاقوں میں داخل ہو کر املاک کو نقصان پہنچایا اور لوگوں پر تشدد کیا۔ اس موقع پر سیکیورٹی ادارے بھی اس قتل عام میں پوری مدد فراہم کرتے رہے۔
خبر کا کوڈ : 319773
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش