0
Monday 11 Nov 2013 18:59

منور حسن کا بیان ملک، آئین اور شہداء کے خون سے غداری ہے، اساتذہ پنجاب یونیورسٹی

منور حسن کا بیان ملک، آئین اور شہداء کے خون سے غداری ہے، اساتذہ پنجاب یونیورسٹی
اسلام ٹائمز۔ پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن نے کہا ہے کہ پنجاب یونیورسٹی کے اساتذہ جماعت اسلامی کے سربراہ منور حسن کے افواج پاکستان کے خلاف حالیہ بیان کی پرزور مذمت کرتے ہیں۔ اپنے بیان میں اے ایس اے کے عہدیداروں نے کہا ہے کہ منور حسن کا بیان ملک، آئین اور شہداء کے خون سے غداری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ملک پر چاہے جنگیں مسلط ہوئی ہوں یا قدرتی آفات نے آ گھیرا ہو، پاک فوج نے ہمیشہ مشکل وقت میں ملک اور قوم کی حفاظت کی خاطر بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج نے منتخب حکومت کے احکامات پر عمل کرتے ہوئے وادی سوات، جنوبی وزیرستان اور دیگر علاقوں میں دشمن عناصر کے خلاف جنگ لڑی اور فوج کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایک طرف تو یونیورسٹی میں جمعیت کے ناظم کے کمرے سے القاعدہ کے دہشت گرد کے گرفتار ہونے پر جماعت اسلامی کے رہنما اس کی تردید کرتے ہیں اور دوسری جانب دہشت گردوں کو شہید کہتے ہیں جو کہ ان کی منافقانہ پالیسی کا ثبوت ہے۔ اے ایس اے کے رہنماؤں نے کہا کہ یونیورسٹی اساتذہ ڈرون حملوں کی بھی شدید مذمت کرتے ہیں اور سمجھتے ہیں کہ یہ جنگ باہر سے پاکستان پر مسلط کی گئی ہے۔
خبر کا کوڈ : 319959
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش