0
Tuesday 12 Nov 2013 00:19

بیرونی ایماء پر دہشت گرد جماعت نے کراچی کو مقتل میں تبدیل کر دیا، جمیل الرب

بیرونی ایماء پر دہشت گرد جماعت نے کراچی کو مقتل میں تبدیل کر دیا، جمیل الرب
اسلام ٹائمز۔ مہاجر قومی موومنٹ پاکستان کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات جمیل الرب نے کہا ہے کہ ماضی میں ملک دشمن جماعت اور بیرونی عناصر کے دباﺅ کے شکار حکمرانوں نے مہاجر حقوق کی جدوجہد کو روکنے کی کئی کوششیں کیں لیکن پارٹی چیئرمین آفاق احمد کی حب الوطنی اور فولادی ارادوں کے آگے ان کی ساری سازشیں ناکام ہوتیں چلی گئیں۔ پارٹی چیئرمین آفاق احمد کی رہائشگاہ پر مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کہا جمیل الرب نے کہا کہ شہر قائد کو بیرونی ایماء پر دہشت گرد جماعت نے مقتل میں تبدیل کر دیا ہے۔ جمیل الرب نے مزید کہا کہ مہاجر عوام پر ہر دور میں مظالم ڈھائے گئے جس کی حقیقت سے پوری قوم اچھی طرح واقف ہے لیکن اب چپ بیٹھنا گوارا نہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر صوبائی اور وفاقی حکومتوں نے مہاجر خاندانوں کی آبادکاری کا فوری ایکشن نہ لیا تو بھرپور اور پرامن احتجاج کیا جائے گا۔
خبر کا کوڈ : 320038
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش