0
Thursday 14 Nov 2013 21:49

اسلام آباد، نویں محرم الحرام کا جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر ہو گیا

اسلام آباد، نویں محرم الحرام کا جلوس پرامن طور پر اختتام پذیر ہو گیا
اسلام ٹائمز۔ اسلام آباد میں نویں محرم الحرام کا جلوس امام بارگاہ اثناء عشری جی سکس ٹو سے نکل کر واپس اسی امام بارگاہ میں پرامن طور پر اختتام پذیر ہوگیا۔ اس موقع پر عزاداروں نے علم، ذوالجناح اور تعزیے بھی برآمد کیے۔ جلوس میں مردوں، عورتوں اور بچوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ایک اندازے کے مطابق، دو لاکھ سے زائد عزادارانِ امام حسین علیہ السلام نے اس جلوس میں شرکت کی۔ عزاداروں نے نوحہ خوانی، زنجیر زنی اور ماتم داری کے ذریعہ امام عالی مقام کو پرسہ دیا اور شہداء کربلا کو خراج تحسین پیش کیا۔ جلوس میں مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے دستوں نے بھی خصوصی شرکت کی اور اپنی علاقائی زبانوں میں نوحہ خوانی کی۔ پشتو، شینا، پنجابی، سرائیکی اور اردو سمیت کئی زبانوں میں نوحہ خوانی کی گئی۔ جلوس عزا میں لنگر نیاز اور سبیلوں کا خصوصی اہتمام کی گیا۔ مختلف تنظیموں کی جانب سے خصوصی اسٹالز بھی لگائے گئے جبکہ ماوا کے زیراہتمام خون کے عطیات بھی لیے گئے۔ اس موقع سیکیورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے تھے۔ ہیلی کاپٹر کے ذریعے جلوس عزا کی فضائی نگرانی بھی کی گئی۔
خبر کا کوڈ : 320995
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

متعلقہ خبر
ہماری پیشکش