0
Friday 15 Nov 2013 01:31

کراچی، امام بارگاہ زین العابدین (ع) پر نامعلوم افراد کا دستی بم حملہ، 2 افراد زخمی

کراچی، امام بارگاہ زین العابدین (ع) پر نامعلوم افراد کا دستی بم حملہ، 2 افراد زخمی
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے ناظم آباد میں ناگن چورنگی پر واقع امام بارگاہ زین العابدین (ع) پر نامعلوم افراد کا دستی بم حملہ اور فائرنگ، 2 افراد زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق شب عاشور کے موقع پر نامعلوم افراد نے کراچی کے علاقے ناگن چورنگی پر واقع امام بارگاہ زین العابدین (ع) پر اس وقت دستی بم سے حملہ کیا جب وہاں مجلس عزا جاری تھی، ملزمان نے دستی بم پھینکنے کے بعد فائرنگ بھی کی، جس کے نتیجے میں 2 افراد زخمی ہوئے ہیں، زخمی ہونے والوں میں پولیس اہلکار بھی شامل ہے۔ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی رینجرز اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ چکی ہے جبکہ ہزاروں کی تعداد میں عزادار بھی جائے وقوعہ پر پہنچ چکے ہیں۔

اس موقع پر میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے ایس ایس پی سینٹرل عامر فاروقی نے کہا ہے کہ خدا کا شکر ہے واقعہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے، ملزمان نے دستی بم پل کے اوپر سے پھینکا، جس سے 2 افراد زخمی ہوئے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ ملزمان کالے لباس میں ملبوث تھے۔ واضح رہے کہ 8 محرم الحرام کو پہاڑ گنج کے علاقے میں بھی دو بم دھماکے ہوئے جن میں متعدد افراد زخمی ہوئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 321054
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش