0
Saturday 16 Nov 2013 12:17

پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ سے اتحاد نہیں کریگی ،عبدالقادر پٹیل

پیپلز پارٹی بلدیاتی انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ سے اتحاد نہیں کریگی ،عبدالقادر پٹیل
اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی ڈویژن کے صدر عبدالقادر پٹیل نے کہا ہے کہ بلدیاتی انتخابات میں متحدہ قومی موومنٹ سے اتحاد نہیں ہوگا۔ کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کراچی میں مینڈیٹ کے لحاظ سے خود کو امیر جماعت سمجھتی ہے جبکہ پیپلز پارٹی ایک غریب جماعت ہے، اس لئے اس کا امیر جماعت ایم کیو ایم سے اتحاد ممکن نہیں۔ عبدالقادر پٹیل کا کہنا تھا کہ بلدیاتی انتخابات میں کسی کو عوامی مینڈیٹ چھیننے کی اجازت نہیں دی جائے گی اور اب ٹھپہ مافیا کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی کی عوامی نیشنل پارٹی اور جمعیت علمائے اسلام (ف) سے انتخابی الائنس کیلئے بات چیت آخری مراحل میں داخل ہوگئی ہے اور تینوں جماعتیں انتخابی الائنس کیلئے رضامند ہوگئی ہیں اور مزید جماعتوں سے بھی بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں بلدیاتی انتخابات میں پیپلز پارٹی اور اس کی اتحادی جماعتیں بھرپور کامیابی حاصل کریں گی۔
خبر کا کوڈ : 321417
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش