0
Sunday 17 Nov 2013 12:40

اے این پی رہنما ارباب کاسی کا اغوا پولیس کے لئے معما بن گیا

اے این پی رہنما ارباب کاسی کا اغوا پولیس کے لئے معما بن گیا
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ارباب عبدالظا ہر کاسی کا اغوا پولیس کیلئے معمہ بن گیا ہے24 روز گزر نے کے باوجود پولیس اور قانون نافذ کر نے والے ادارے اغوا کاروں کا سراغ لگا نے میں ناکام ہیں۔ارباب عبدالظاہر کاسی کو 23اکتوبر کو کوئٹہ کے معروف پٹیل روڈ سے نامعلوم مسلح افراد نے اغوا کیا تھا۔پولیس نے ان کی جلد بازیابی کے کئی بار دعوے کیے۔ لیکن تفتیش اس سے آگے نہ بڑھ سکی کہ پولیس نے اغوا میں استعمال ہونے والی گاڑی اور موٹرسائیکل کی وڈیو حاصل کر لی ہے۔وزیر اعلی بلوچستان نے واقعے کا نوٹس لیا اور مغوی کے گھر جا کر ان کی جلد بازیابی کی یقین دہانی کرائی ۔لیکن اس سے بھی اغوا کاروں کی تلاش آگے نہ بڑھ سکی۔ارباب عبدالظاہر کاسی کے اغوا کے خلاف اے این پی کی تحریک اب تک کارگر نہیں ہوسکی ہے۔اس صورتحال میں ارباب عبدا لظاہر کاسی کے اہلخانہ قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی سے ناراض ہیں۔ انکا کہنا ہے کہ ہر گزرتے دن کیساتھ عبدالظاہر کاسی کی زندگی سے متعلق ان کی تشویش میں اضافہ ہورہا ہے۔
خبر کا کوڈ : 321733
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش