0
Sunday 17 Nov 2013 18:32

سانحہ راولپنڈی و ملتان کے پیچھے وہ عناصر ہیں جن کے تانے بانے طالبان سے ملتے ہیں، ثروت قادری

سانحہ راولپنڈی و ملتان کے پیچھے وہ عناصر ہیں جن کے تانے بانے طالبان سے ملتے ہیں، ثروت قادری
اسلام ٹائمز۔ سربراہ سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ کراچی سمیت ملک بھر میں یوم عاشور کے موقع پر رینجرز اور پولیس کی جانب سے کئے گئے اقدامات قابل ستائش ہیں، راولپنڈی سانحہ اور ملتان میں مذہبی کشیدگی کے پس پشت وہی عناصر ہیں جن کے تانے بانے طالبان سے ملتے ہیں جو اس ملک کی جمہوریت کو ڈی ریل کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں، ملک کو انتہا پسندوں اور دہشت گردوں سے بچانے کیلئے اپنی صفوں میں موجود دہشت گردوں اور ملک دشمنوں کو پہچاننا ہوگا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے ہفتہ کو صوبائی آفس داتا دربار لاہورمیں ذمہ داران سے ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے کیا۔

محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ کراچی میں محرم الحرام کے دوران کئے گئے سیکورٹی انتظامات اور حساس اداروں کی جانب سے دہشت گردوں کے خلاف کی جانے والی کامیاب کارروائیوں نے اس ملک و قوم کو بڑی تباہی سے بچایا ہے، جس کا سہرا رینجرز، پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ان افسروں کو جاتا ہے جو ملک کو امن کا گہوارہ بنانا چاہتے ہیں اور سنی تحریک ایسے افسروں کی کارکردگی کو نہ صرف سراہتی ہے بلکہ ان کی کاوشوں پر انہیں خراج تحسین بھی پیش کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ محرم الحرام اور بالخصوص 8 تا 10 محرم الحرام کے دوران کراچی میں سیکورٹی کے فول پروف انتظامات نے کراچی میں دہشت گردوں کی تمام سازشوں کو ناکام بنا دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کراچی میں گزشتہ چند روز کے دوران امن و امان کی بحالی کے اداروں کی جانب سے کی جانیوالی کارروائیوں کے بعد اب یہ بات واضح ہو چکی ہے کہ دہشت گرد کالعدم تنظیموں کی چھتر چھایا میں اس شہر میں پل رہے ہیں اور انہیں مکمل سپورٹ بھی انہی کالعدم تنظیموں کا ہے، جن کے تانے بانے طالبان سے ملتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ راولپنڈی سانحہ میں بھی وہی عناصر شامل ہیں جو اس ملک میں جمہوریت کو غیر مستحکم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پنجاب کی حکومت نے کالعدم انتہا پسند اور دہشت گرد جماعتوں اور ان کے کارندوں کو شیلٹر فراہم کیا ہوا ہے اور اس کے بھیانک نتائج آج سب کے سامنے آگئے ہیں۔ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا کہ ملک کو غیر مستحکم اور جمہوریت کو ڈی ریل کرنے والوں کے خلاف اب سب کو ایک ہونا ہو گا اور اب تمام سیاسی اور مذہبی جماعتوں کو اپنے اندر موجود ایسے ملک دشمن عناصر کو علیحدہ کرنا ہو گا۔
خبر کا کوڈ : 321834
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش