0
Wednesday 20 Nov 2013 22:18

گلگت بلتستان میں مسلم لیگ(ق) کا وجود خطرے میں پڑگیا

گلگت بلتستان میں مسلم لیگ(ق) کا وجود خطرے میں پڑگیا
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان میں پاکستان مسلم لیگ(ق) کا وجود خطرے میں پڑگیا ہے۔ کئی سالوں سے اس سیارٹی پارٹی کی فعّالیت نہ ہونے کے برابر ہے۔ مسلم لیگ(ق) سے وابستہ لیڈرز بھی دیگر پارٹیوں میں جانے کے لیے پر تول رہے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ کئی سالوں سے پاکستان مسلم لیگ(ق) گلگت بلتستان میں غیر فعال اور غیر منظم ہو چکی ہے اور اس پارٹی کی کوئی میٹنگ بھی نہیں ہوئی۔ گلگت بلتستان کے چند کارکنان وفاق میں اپنی پارٹی کو ختم ہوتے ہوئے دیکھ کر دیگر پارٹیوں میں شامل ہونے کیلئے ان سے رابطے میں ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ(ق) گلگت بلتستان میں عملی طور پر سیاسی منظر نامے سے مکمل طور پر غائب ہے اور کارکنان بھی مایوسی کے شکار ہیں۔
خبر کا کوڈ : 322987
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش