0
Wednesday 20 Nov 2013 22:55

بلتستان کے دونون اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں

بلتستان کے دونون اضلاع شدید سردی کی لپیٹ میں
اسلام ٹائمز۔ بلتستان ڈویژن کے دونوں اضلاع اسکردو اور گنگچھے شدید سردی کی لپیٹ میں ہیں۔ خون جما دینے والی سردی نے لوگوں کے معمولات زندگی بری طرح متاثر کر رکھے ہیں۔ اسکردو میں درجہ حرارت نقطہ انجماد سے منفی نو ڈگری ریکارڈ کیا گیا ہے اور آج ملک میں سب سے زیادہ سردی اسکردو میں تھی۔  سردی میں اضافہ کے ساتھ ہی سوختنی لکڑی کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ خشک سردی کے سبب نزلہ، کھانسی اور دیگر موسمی بیماریوں نے ڈیرے ڈال دیئے ہیں جبکہ دوسری طرف گیس اور سوختنی لکڑیاں غریب کی قوت خرید سے باہر ہیں۔
خبر کا کوڈ : 322993
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش