0
Friday 22 Nov 2013 10:21

ہنگو میں امریکی ڈرون کا ہدف جلال الدین حقانی کے بھائی اور بیٹا تھے، امریکی اخبار

ہنگو میں امریکی ڈرون کا ہدف جلال الدین حقانی کے بھائی اور بیٹا تھے، امریکی اخبار
اسلام ٹائمز۔ ایک امریکی اخبار نے انکشاف کیا ہے کہ خیبرپختون خوا کے ضلع ہنگو ميں ہونے والے امریکی ڈرون حملے كا اصل ہدف طالبان کمانڈرجلال الدين حقانی كے بھائی اور بيٹا تھے۔ اخبار کا کہنا ہے کہ جلال الدين حقانی كے بيٹے سراج الدين حقانی ڈرون حملے سے 2 روز قبل مدرسے ميں موجود تھے تاہم وہ حملے کے وقت مدرسے ميں موجود نہيں تھے۔ جلال الدين حقانی كے بھائی حاجی خليل حقانی کو بدھ کو مدرسہ ميں آنا جانا تھا تاہم انہوں نے نصرالدين حقانی كی فاتحہ كے باعث مدرسے كا دورہ ملتوی کر دیا تھا۔ حملے ميں جاں بحق ہونے والے حميد اللہ اور مولانا احمد جان جلال الدین حقانی كے قريبی ساتھی تھے۔ اخبار نے حقانی نيٹ ورک كے ذرائع كے حوالے سے لکھا ہے کہ ڈرون حملے سے چند گھنٹے قبل سراج الدين حقانی مدرسہ ميں موجود تھے تاہم وہ بدھ کی رات ہی ہنگو سے روانہ ہو گئے تھے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز خیبر پختون خوا کے ضلع ہنگو کی تحصیل ٹل میں مدرسہ مکتبہ دارالعلوم پرامریکی ڈرون حملے کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک جب کہ متعدد زخمی ہو گئے تھے۔
خبر کا کوڈ : 323457
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش