0
Friday 22 Nov 2013 20:37

پشاور، کالعدم سپاہ صحابہ کے شرپسندوں کا احتجاج کی آڑ میں 2 امام بارگاہوں پر پتھراو

پشاور، کالعدم سپاہ صحابہ کے شرپسندوں کا احتجاج کی آڑ میں 2 امام بارگاہوں پر پتھراو
اسلام ٹائمز۔ پشاور میں کالعدم سپاہ صحابہ کے کارکنوں نے سانحہ راولپنڈی کی آڑ میں نکالے گئے احتجاجی جلوس کے دوران 2 امام بارگاہوں پر شدید پتھراو کیا، اور سرعام تکفیری نعرے بلند کئے گئے۔ کالعدم جماعت سپاہ صحابہ کے زیر اہتمام مین جلوس نمک منڈی سے برآمد ہوا، کالعدم جماعت کا جلوس جب چوک شہباز (شیعہ آبادی) کے قریب پہنچا تو وہاں انتہائی نازیبا نعرہ بازی کی گئی، اور جلوس کے شرکاء نے واپسی پر اس چوک پر پہنچ کر شیعہ آبادی پر پتھراو کیا، اور پولیس کی جانب سے نصب کئے گئے سیکورٹی کیمرے بھی توڑ یئے۔ علاوہ ازیں کوہاٹی چوک کے قریب واقع امام بارگاہ حاجی ملک رحمان پر شدید پتھراو کیا گیا اور کافی دیر تک غلیظ نعروں اور پتھراو کا سلسلہ جاری رہا۔ تاہم پولیس کی مداخلت پر شرپسند عناصر آگے بڑھ گئے۔ اور پھر گنج کے علاقہ میں واقع امام بارگاہ پتھر والی پر بھی شرپسندوں کی جانب سے پتھراو کیا گیا۔ جلوس کے شرکاء نے شعبہ چوک میں کچھ دیر کیلئے دھرنا بھی دیا۔ علاوہ ازیں جماعت اسلامی کی جانب سے بھی سانحہ راولپنڈی کیخلاف ریلی نکالی گئی، جو المرکز اسلامی سے شروع ہوئی اور جی ٹی روڈ پر کچھ دیر مظاہرہ کرنے کے بعد شرکاء پرامن طور پر منتشر ہوگئے۔
خبر کا کوڈ : 323638
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش