0
Saturday 23 Nov 2013 10:01

جموں و کشمیر کی بھارت نواز جماعتیں یہاں کے قتل عام میں بھارت کی معاون، نعیم خان

جموں و کشمیر کی بھارت نواز جماعتیں یہاں کے قتل عام میں بھارت کی معاون، نعیم خان
اسلام ٹائمز۔ مزاحمتی لیڈر اور جموں و کشمیر نیشنل فرنٹ کے چیئرمین نعیم احمد خان نے مین اسٹریم جماعتوں پر برستے ہوئے کہا کہ یہ سیاست کار نہ صرف تبدیلی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ ہیں بلکہ انہوں نے سالہا سال سے اپنے ہی لوگوں کی قتل و غارت گری میں بھارت کے معاون بن کر اس بات کو ثابت کردیا ہے کہ وہ اقتدار کی خاطر کسی بھی حد تک جاسکتے ہیں، نعیم احمد خان نے جملہ بھارت نواز سیاست کاروں کو تبدیلی کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ قرار دیتے ہوئے بتایا کہ یہ لوگ بجلی پانی اور سڑک کے سہارے اقتدار کے مزے لوٹ رہے ہیں مگر اُن کی چھ دہائیوں پر مشتمل سیاست کاری کی ناکامی کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ یہاں کے لوگ ساٹھ سال بعد بھی بجلی، پانی سڑک کے ساتھ ساتھ دیگر بنیادی سہولیات سے محروم ہیں، انہوں نے کہا کہ نظام کو بدلنے کیلئے یہاں کے لوگ برسر جد و جہد ہیں اور جب تک پرانے نظام کے ساتھ ساتھ اُس کے مسلط کرنے والوں کو بھی اُنکے صحیح مقام تک نہیں پہنچایا جائے تب تک یہ تحریک جاری رہے گی، نعیم احمد خان تاپر پٹن میں ایک عوامی اجتماع سے خطاب کررہے تھے۔

نعیم احمد خان نے کہا کہ ہم شعوری طور پر تبدیلی کیلئے برسر جد و جہد ہیں مگر اس بات کا کیا جائے کہ یہاں کے ہی بعض سیاست کار بھارت کے آلہ کار بن کر اس میں روڑے اٹکا رہے ہیں، یہ بھارت نواز ہر آٹھ روز بعد بیانات بدل کر اپنے اقتدار کی کرسیوں کو بچانے کی فکر میں مگن ہیں اور جب اُنہیں لگتا ہے کہ نئی دلی اُن سے کسی بات پر نارض ہے تو یہ آزادی پسندوں کیخلاف زبان درازی کرکے نئی دلی کے تئیں اپنی وفاداری ثابت کرنے کی کوششیں کرتے ہیں، نعیم احمد خان نے لوگوں کی طرف سے آزادی اور اسلام کے حق میں فلک شگاف نعروں کا جواب دیتے ہوئے بتایا کہ ہم تبدیلی لاکر ہی رہیں گے کیونکہ موجودہ نظام ہمارے دین، ہماری تہذیب اور ہماری شناخت سے میل نہیں کھاتا ہے، اس کیلئے یہاں کے لوگوں نے بے پناہ قربانیاں پیش کی ہیں، مگر یہ حساس باتیں اُن سیاست کاروں کی سمجھ سے بالاتر ہیں جو ہماری خاص شناخت اور تہذیب سے لاعلم ہیں۔
خبر کا کوڈ : 323755
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش