0
Sunday 24 Nov 2013 00:10
صوبے سے نیٹو سپلائی گزرنے نہیں دینگے

اوباما کے سامنے پڑھی گئی پرچیوں میں ڈرون کا کوئی ذکر نہیں تھا، عمران خان

اوباما کے سامنے پڑھی گئی پرچیوں میں ڈرون کا کوئی ذکر نہیں تھا، عمران خان
اسلام ٹائمز۔ ڈرون حملوں کے خلاف تحریک انصاف اور دیگر جماعتوں کا پشاور میں دھرنا جاری ہے جہاں مختلف راہنماؤں نے دھرنے میں شریک شرکاء سے خطاب کیا۔ اس موقع عمران خان نے اپنے خطاب میں کہا ہے کہ ڈرون حملوں کے معاملے پر ہماری حکومت جاتی ہے تو جائے مگر ہم اپنے اصولوں پر قائم رہیں گے، تحریک انصاف کی حکومت شہید ہونے نہیں، غازی بننے جا رہی ہے۔ خیبرپختونخوا میں ہماری حکومت ہے، اس صوبے سے نیٹو سپلائی گزرنے نہیں دیں گے۔ عمران خان نے نواز شریف کو مخاطب کرتے ہوئے کہ میاں صاحب لیڈر بننے کا وقت آ گیا ہے، قدم بڑھائیں قوم آپ کے ساتھ ہے۔ پشاور ہائیکورٹ ڈرون حملوں کو جنگی جرائم قرار دے چکی ہے، لیکن اوباما کے سامنے پڑھی گئی پرچیوں میں ڈرون کا کوئی ذکر نہیں تھا۔ امن مذاکرات ہونے لگے تو امریکا نے ڈرون حملہ کر دیا، آپ کو اس صورت حال پر دو ٹوک رویہ اپنانا چاہیئے۔ عمران خان نے مزید کہا کہ چند سو القاعدہ ارکان کے تعاقب میں ہزاروں پاکستانیوں کو مارا گیا، بےگناہ پاکستانیوں کو پکڑ کر امریکا کے حوالے کر دیا گیا، نائن الیون میں پاکستان ملوث نہیں، تو پھر ہمیں اس کی سزا کیوں دی جا رہی ہے۔ میں میاں صاحب سے کہتا ہوں کہ لیڈر بننے کا وقت آ گیا ہے، قدم اٹھائیں، قوم آپ کے ساتھ ہے۔
خبر کا کوڈ : 324001
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش