0
Saturday 23 Nov 2013 20:08

عمران خان کا دل طالبان کے ساتھ اور تلوار امریکہ کے ساتھ ہے، پرویز رشید

عمران خان کا دل طالبان کے ساتھ اور تلوار امریکہ کے ساتھ ہے، پرویز رشید
اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزير اطلاعات پرويز رشيد نے کہا ہے کہ تحريک انصاف ڈرون حملوں کے معاملے میں غيرسنجيدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرنا دينے والی جماعت نے امریکی امداد بچانے کے لئے خيبر پختونخوا کی حکومت کو احتجاج سے الگ رکھا۔ لاہور ميں سیمینار سے خطاب کے بعد ميڈيا سے گفتگو میں وزیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ عمران خان کو قوم سے سچ بولنا چاہیئے، دھرنا دينے والوں کو امریکی امداد بچانے کی فکر بھی لاحق ہے۔ وزير اطلاعات کا کہنا تھا کہ ڈرون حملوں سے متعلق حکومت کا موقف بہت واضح ہے، يہ معاملہ سفارتی طريقے سے ہی حل کيا جاسکتا ہے۔ پرويز رشيد کا کہنا تھا کہ کل جو لوگ پرويز مشرف کے ساتھ تھے، آج وہ عمران خان کے دائيں بائيں دکھائی ديتے ہيں۔
خبر کا کوڈ : 323942
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب
ہماری پیشکش