0
Wednesday 28 Jul 2010 13:08

عراق پر حملہ غیر قانونی تھا،ہانس بلکس

عراق پر حملہ غیر قانونی تھا،ہانس بلکس
لندن:اسلام ٹائمز-اے آر وائی نیوز کے مطابق اقوام متحدہ کے ہتھیاروں کے سابق معائنہ کار ہان بلکس کا کہنا ہے کہ عراق پر حملہ غیر قانونی تھا۔سابق امریکی صدر جارج بش اور برطانوی وزیراعظم نے ہتھیاروں کے معاملے میں غلط گوئی سے کام لیا۔ڈاکٹر بلکس نے برطانیہ میں عراق کے بارے میں ایک انکوائری کے سامنے پیش ہونے کے دوران انکوائری کو بتایا کہ انھوں نے صدام حسین کے معاملے سے نمٹنے کے لیے اقوام متحدہ کا راستہ اختیار کرنے کی کوشش کی،تاہم وہ اس میں کامیاب نہیں ہو سکے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے معائنہ کاروں نے عراق میں پانچ سو مقامات کا معائنہ کیا،مگر انھیں بڑے پیمانے پر تباہ کن ہتھیاروں کے کوئی شواہد نہیں ملے۔ڈاکٹر بلکس 1999ء سے 2003ء تک اقوام متحدہ کی معائنہ ٹیم کے سربراہ تھے۔جن کو صدام حسین کے ہتھیاروں کے ذخائر اور پروگرام کے بارے میں تفتیش کا کام سپرد کیا گیا تھا۔
خبر کا کوڈ : 32429
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب